اسلام آباد(صباح نیوز)ایل پی جی کی قیمت میں معمولی اضافہ کردیاگیا فی کلو254روپے 30پیسے اور سلینڈر کی قیمت3ہزار79روپے ہوگئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی مہنگی کردی۔اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلینڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر کی گئی ہے، دسمبرکیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو ہو گی