پریس کانفرنسوں کے ذریعے اسلام آباد کے ہسپتا لوں کا ڈیٹا چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے،بیرسٹرسیف


پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ  پریس کانفرنسسز کے ذریعے اسلام آباد کے ہسپتا لوں کا ڈیٹا چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے،مطیع اللہ جان کا جرم یہ ہے کہ ان کے پاس ہسپتالوں کا ڈیٹا ہے۔پی ٹی آئی احتجاج  کے خاتمے کے بعد حکومتی بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی وزرا بربریت کی داستان چھپانے کے لیے پریس کانفرنس پہ کانفرنس کررہے ہیں،

پریس کانفرنسوں کے ذریعے اسلام آباد کے  ہسپتا لوں کا ڈیٹا چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صحافی مطیع اللہ جان کا جرم بھی صرف یہی ہے کہ ان کے پاس ہسپتالوں کا ڈیٹا ہے۔بیرسٹر سیف نے بیان میں مزید کہا کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے کیس میں پھنسانا قابل مذمت ہے۔ امیر مقام بھی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ 8 فروری کو لاشیں گراکر فارم 47 کے سہارے پارلیمنٹ پہنچے، لاشوں پر سیاست ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، درباری امیر مقام کے کرپشن قصے زبان زد عام ہیں۔