نئی دہلی (صباح نیوز )بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کا علاقہ پرشانت وہار میں خوفناک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکہ ایک سینما ہال کے نزدیک ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینسوں کو جائے دھماکہ کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کا محاصرہ کرلیا۔ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سمیت کسی کو بھی دھماکے کی جگہ جانے کی اجازت نہیں۔ دھماکہ عین اس وقت ہوا جب سابق وزیراعلی اروند کیجروال ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں انھوں نے دہلی کو سب سے غیر محفوظ شہر قرار دیا۔ دھماکے سے متعلق مزید خبروں اور تفصیلات کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ پرشانت وہار کے اسی علاقے میں گزشتہ ماہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسکول میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments