حقیقی آزادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائے گا،بیرسٹرسیف


پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا محمد علی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین ا لاقوامی دونوں فورم پر اٹھایا جارہا ہے، حقیقی آزادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین القوامی دونوں فورم پر اٹھایا جارہا ہے، انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ظلم کے اس واقعہ کو اٹھایا جارہا ہے، حقیقی ازادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائے گا، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ن لیگ کا ہر دور ظلم  کی داستانوں سے بھرا پڑا ہے، ہر دور کا ظلم پچھلے دور کا ظلم بھلا دیتا ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں حاملہ خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا اب ڈی چوک میں نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائی گئیں۔