پشاور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلی علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاجی قافلے کی قیادت پر تکرار ہوئی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بشری ٰبی بی پشاور سے نکلنے والے قافلے کی قیادت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ علی امین گنڈا پور کا موقف ہے کہ بشری ٰبی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ سخت جملوں کے تبادلے کے بعد سابق خاتون اول گاڑی میں بیٹھی رہیں جبکہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور واپس اپنے گھر چلے گئے، اندرونی اختلافات کے باعث احتجاجی قافلہ روانہ نہیں ہو سکا۔