باجوڑ (صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دو دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کے حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا جس میں ملک اصغر نامی شہری جاں بحق ہوئے۔دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کی ہی حدود میں علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس سپاہی احسان اللہ جاں بحق ہو گیا ۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔واقعات کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔بم دھماکوں کے واقعات کے حوالے سے تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔