اسلامی جمعیت طلبہ کی یونین الیکشن کے انعقاد کیلیے خیبر پختونخوا میں احتجاجی ریلیاں


پشاور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ کی یونین الیکشن کے انعقاد کیلیے صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں۔جامعہ پشاور سمیت ملاکنڈ،بے نظیر بھٹوشرینگل،عبدالولی خان یونیورسٹیز میں طلبہ نے”کنڈکٹ  یونین الیکشنز”سلوگن کے تحت احتجاجی واک اور ریلیاں نکالیں۔طلبہ نے کتبے اٹھارکھے تھے۔ جس پر طلبہ یونین کے حق میں نعرے درج تھے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر نے جامعہ ملاکنڈ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت صوبہ بھر کی جامعات میں طلبہ یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری کرے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے،اب عملی اقدامات کئے جائیں، طلبہ کے الیکشن کروائے جائیں،اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ حقوق کی جنگ لڑرہی ہے طلبہ حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اس موقع پر ناظم جامعہ ملاکنڈ معاز خان بھی موجود تھے۔بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں صوبائی جنرل سیکرٹری آفتاب حسین نے کنڈکٹ یونین الیکشنز واک سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ طلبہ کمیونٹی اس وقت مسائل کا شکار ہیں۔صوبائی حکومت تعلیمی ایمرجنسی نفاذ کا وعدہ پورا کرے۔وزیراعلی اعلان کے بعد صوبائی حکومت یونین الیکشن انعقاد کے لیے شیڈول جاری کرے۔اس سلسلے میں 27نومبر کو طلبہ حقوق کے لیے ڈویژن سطح پر عظیم الشان حقوق طلبہ جرگہ کا انعقاد کیاجائیگا۔اس موقع پر ناظم شرینگل احتشام الحق،ناظم دیر ڈویژن رشیداللہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات رومان ایوب بھی موجود تھے۔

جامعہ عبدالولی خان مردان میں “احتجاجی واک” کا انعقاد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ سے ناظم علاقہ یونیورسٹی کیمپس حماد خان،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ عبدالولی خان گارڈن کیمپس کامدار حیدر اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ عبدالولی خان مین کیمپس  انیس احمد قاضی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے  فوری طور پر طلبہ یونین انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔پشاور یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی سے ناظم کیمپس تقویم الحق،ناظم پشاور یونیورسٹی آفتاب عالم نے خطاب کیا