74% پاکستانی نوجوان اپنے ملک میں رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ آئی پی ایس او ایس


 اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں رائے عامہ کے جائزے کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت تقریبا74% پاکستان میں ہی رہنے کی خواہش رکھتی ہے جبکہ18سے24  سال کا مراعات یافتہ نوجوان طبقہ، بالخصوصی اسلام آباد کے رہائشی  پاکستان چھوڑنے کا رحجان رکھتا ہے ۔معروف ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس  کے  سروے میں پاکستانی شہریوں سے  ملک  چھوڑنے کے رحجان پر سوال کیا گیا۔

آئی پی ایس او ایس کے مطابق  سروے میں سامنے آنے والے  رجحان سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی نوجوان (74%) اپنے ملک کے لیے پرعزم ہیں اور چھوڑنے کے لیے مائل نہیں ہیں۔ ، اکتوبر 2022 میں سروے کے دوران  32 فیصد نوجوانوں میں ملک  چھوڑنے کا رحجان تھا ا، یہ تعداد فروری 2024 تک کم ہو کر 23 فیصد رہ گئی ۔ 2015 کے دوران سب سے زیادہ پاکستانی (946,571) روزگار کے مقصد سے بیرون ملک گئے۔ ملک چھوڑنے کے رحجان کی وجہ معاشی طور پر مستحکم ممالک ہیں، جن میں سعودی عرب (30%) اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں