وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن ٹرین میں قتل کی دھمکی دینے، ہراساں کرنے اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا معاملہ


لندن(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو لندن ٹرین میں قتل کی دھمکی دینے، ہراساں کرنے اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا معاملہ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد۔

خواجہ محمد آصف نے پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی۔خواجہ محمد آصف نے پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسگی واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا واقع کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے۔پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ،افسوسناک واقعہ11 نومبر 2024 سہ پہر قریبا ساڑھے تین بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا۔

خواجہ محمد آصف لندن میں نجی دورہ پر ہوں، اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہے تھے۔ خواجہ محمد آصف کو تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی ، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی ۔ خواجہ محمد آصف کا کہناتھا کہ واقعہ میں ملوث کسی فرد کو نہیں پہچانتا۔

لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔ خواجہ محمد آصف کاکہناتھاکہ قتل کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے ایسے مذموم واقعات برطانیہ میں مقیم 17لاکھ پاکستانی نثراد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہیں۔