جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے ایک دن میں 75کیسز کی سماعت کرکے ریکارڈقائم کردیا


اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے ایک دن میں 75کیسز کی سماعت کرکے ریکارڈقائم کردیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2رکنی بینچ نے جمعرات کے روز فائنل اور 2سپلیمنٹری کازلسٹوں میں شامل کل 75کیسز کی سماعت کی۔

بینچ کی جانب سے سماعت کے دوران 45منٹ کاوقفہ بھی کیا گیا۔ بینچ نے کیسز کی سماعت صبح ساڑھے 9بجے شروع کی اور 10بجکر50منٹ پر وقفہ کردیا۔ بینچ دوبارہ ساڑھے 11بجے کمرہ عدالت میں آیا اور سوا12بجے تک کیسز کی سماعت کی۔بینچ نے فائنل کازلسٹ میں شامل 30کیسز کی سماعت کی جبکہ بینچ نے ایک سپلیمنٹری کاز لسٹ میں شامل 5اوردوسری سپلیمنٹری کاز لسٹ میں شامل 40کیسز کی سماعت کی۔بینچ نے 125منٹ میں 75کیسز کی سماعت مکمل کرلی۔