ورلڈ شوگر ڈے پر منصورہ ہسپتال میں میڈیکل کیمپ اور واک ، شوگر ٹیسٹ کیے گئے


لاہو ر(صباح نیوز)ورلڈ شوگر ڈے کی مناسبت سے منصورہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرزپیرامیڈیکل اسٹاف میڈیکل تعلیم کے طلبا و طالبات نے واک میں شرکت کی اور الخدمت ٹیچنگ منصورہ ہسپتال میں میڈیکل کیمپ میں آنے والے شرکا کے شوگر ٹیسٹ کیے گئے۔

منصورہ ہسپتال کے اہم ایس بریگیڈیئر ر سیدظفر حسین، ایڈمنسٹریٹرز ڈاکٹر ذکر اللہ اور منصورہ ہسپتال گورننگ باڈی کے سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نثار شاہ نے ذیابیطس میڈیکل کیمپ کا دورہِ کیا۔ اس موقع پر فرحان شوکت اویس سرور بھی موجود تھے ورلڈ شوگر ڈے پر بڑی تعداد میں عوام نے مرض سے محفوظ رہنے بارے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر مریضوں کے بلڈ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

منصورہ ہسپتال کے ایم ایس بریگیڈیئر رسید ظفر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام شوگر کے مرض سے محفوظ رہنے کے لیے سادہ طرز زندگی کے اصول اپنائیں، صبح کی سیر کو معمول اور فاسٹ فوڈ آئٹمز کھانے سے اجتناب کریں۔ انھوں نے کہا کہ شوگر خاموش قاتل مرض ہے، عوام الناس کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رہنے کے لیے بازار کے کھانے سے پرہیز کرنا ہوگا۔