وزیر آباد(صباح نیوز) کالعدم ٹی ایل پی کے مظاہرین وزیر آباد میں موجود ، معمولات زندگی متاثر رہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدے کو 1 ہفتہ گزرنے کے قریب تاہم مظاہرین اب بھی وزیر آباد کے پارک میں موجود ہیں۔
وزیرِ آباد شہر میں 9 ویں روز بھی معمولاتِ زندگی متاثر ہیں جبکہ علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی اب تک بحال نہیں ہوئی ۔وزیرِ آباد سے گجرات یونیورسٹی جانے والے طلبہ تعلیمی سہولتوں سے محروم ہیں۔دریائے چناب کا پل بند ہونے سے لاہور تا راولپنڈی آمد و رفت بھی اب تک معمول پر نہیں آ سکی ۔