صدر مملکت آصف علی زرداری کا کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈآپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین


اسلام آباد(صباح نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔بدھ کو اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،پوری قوم بلوچستان کے امن و استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہتی ہے۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔