شیرافضل مروت کا پارٹی میں گروپ بندی کا انکشاف


اسلام آباد(صباح نیوز )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے پارٹی میں گروپ بندی کا انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی میں مرکزی سطح پر گروپس بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گروپ میں شامل لوگ گھروں میں بیٹھ کر صرف مرکزی قیادت پر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرتے رہتے ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بھی گروپوں سے متعلق بیان آیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ صوابی جلسے میں تقریر نہیں کر سکا کیونکہ میں تاخیر سے پہنچا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ راستے میں پنجاب پولیس نے مجھے روکا تھا، اس لیے دیر ہو گئی۔