پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان


اسلام آباد (صباح نیوز)بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔   16 نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان کے حکام سے مذاکرات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا وفد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (PDL) میں اضافے کا مطالبہ بھی کر سکتا ہے، جس کے اثرات قیمتوں پر مزید پڑ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس وقت 72 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ۔