اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سیدمیر غلام مصطفی شاہ کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت، دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کااپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار۔
سردار ایاز صادق کاکہنا تھا کہ دکھ کی مشکل گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،دھماکے میں ملوث شرپسند عناصر انسانیت کے دشمن ہیں،بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، قانون نافذ کرنیوالے ادراے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے لا کھڑا کریں۔
سردار ایاز صادق کی اللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا۔اسپیکر کی اللہ تعالی سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
ڈپٹی اسپیکر کی جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سید میر غلام مصطفی شاہ کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا۔ڈپٹی اسپیکر کی اللہ تعالی سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔