سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی سمیت بھارتی جیلوں میں قید کشمیری رہنماوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان رہنماؤں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ایاز اکبر، شاہد الاسلام، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ فاروق احمد ڈار، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال صدیقی، ڈاکٹر حمید فیاض، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، عبدالاحد پرہ، امیر حمزہ، محمد یوسف فضلی، حیات احمد بٹ، رفیق احمد گنائی، ظفر اکبر بٹ، فیاض حسین جعفری، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا، ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ، ایڈووکیٹ مظفر قیوم، ایڈووکیٹ زاہد علی، فردوس احمد شاہ، ظہور احمد بٹ، عمر عادل ڈار ، سلیم ننہ جی، محمد یاسین بٹ،
انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز سمیت سینکڑوں کشمیری شامل ہیں ایک بیان میں حریت ترجمان نے جیلوں میں بند کشمیریوں کی مسلسل نظربندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خاتمے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ علامہ اقبال نے ظالم ڈوگرہ حکومت کے خلاف جدوجہد میں کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کی اور اپنی شاعری کے ذریعے بھی انکا حوصلہ بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے ہی 1930میں اپنے خطبہ آلہ آباد کے دوران برصغیر میں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیااور اس بنا پرانہیں مصور پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دو قومی نظریے کے تحت جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست کو مملکت خداداد پاکستان کا لازمی حصہ بننا تھا لیکن بھارت نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت اسکے ایک بڑے حصے پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا ۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی اور پاکستان میں شمولیت کے لیے گزشتہ 77برس سے عظیم قربانیاں دے رہے ہیںاور وہ بھارتی جبر کے باوجود اپنی منصفانہ تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، سید فیض نقشبندی، شمیمہ شال اور دیگر نے بھی علامہ محمد اقبال کو ان کے یوم پیدائش پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے