اسلام آباد(صباح نیوز)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی کے تحفظ کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کے بل کی منظوری اہم پیش رفت ہے، بل کے تحت خصوصی عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے سے متعلق مسائل دن میں نمٹائیں گی،بیرون ملک پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی،
چیئرمین اوورسیز فانڈیشن سید قمر رضا کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ قائم مقام صدر نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا ۔چیئرمین اوورسیز فانڈیشن سید قمر رضا نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے حکومتی کاوشوں کو سراہا۔ZS