شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمان نوجوانوں کو دینی فکر ،اعلی اخلاقیات اور خود داری کا پیغام دیا ہے، نصرت ناہید


اسلام آباد(صباح نیوز) ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا کلام نوجوانوں کا لہو گرمانے کے لیے ایک چنگاری کاکام کرتا ہے،آپ کے شاعری میں قرآن کا گہرا شعور نظر آتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار نصرت ناہید نے یوم اقبال کے موقع پراپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اقبال کا کلام نوجوانوں کو دینی فکر، اعلی اخلاقیات اور خود داری کی تعلیم دیتا  ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ درسی کتابوں میں کلام اقبال کا بڑا حصہ ہونا چاہیے اور اس کو سمجھا کر پڑھانے پر توجہ دی جائے۔اقبال نے اپنی شاعری میں مسلمان نوجوانوں کو شاھین سے تعبیر کیا ہے ،اور ان کو اعلائے کلم اللہ کے لیے جہاد کی ترغیب دی ہے اور مسلمان خاتون کو ایک تربیت یافتہ ماں کی حیثیت سے امت مسلمہ کے بہترین مستقبل کا ضامن قرار دیا ہے۔