بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا


اسلام آباد(صباح نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا  کے مطابق
بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی

اور اپنے میچز کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتی ہے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے اپنے میچز دبئی میں کھیلنا چاہتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کی تھی۔پی سی بی ذرائع نے بتایا تھا

کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگی۔ بائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قبول نہیں اور ایسی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں ہوئی ہے۔پی سی بی ذرائع نے واضح کیا تھا کہ پورا ایونٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا وفد 10 نومبر کو لاہور آئے گا جس میں ایونٹ کے شیڈول کا اعلان بھی متوقع ہے۔