اسلام آباد(صباح نیوز) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسی الخاطر نے ملاقات کی ہے ۔ قائمقام صدر نے قطر کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کی گنجائش موجود ہے،
پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود، قطری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں سید یوسف رضا گیلانی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطر کو سراہا پاکستانی تارکین وطن کی میزبانی پر حکومت قطر کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے کہا کہ قطر میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط فروغ دینے میں ایک مضبوط پل کی مانند ہیں،