سری نگر:کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بدھ کو کشمیری عوام نے بدھ کویوم شہدائے جموں منایا۔ اس موقع پر اس عزم کی تجدید کی گئی کہ حق خودارادیت کے حصول تک شہدا کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اورہندوتوابلوائیوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کا اس وقت قتل عام کیا جب وہ نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں یوم شہدا جموں کے سلسلے میں تقریب ہوئیں جن میںشہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان بھر میں بھارت مخالف مظاہرے، سیمینارز اور سمپوزیم ہوئے ۔کشمیری شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف سماجی، سیاسی، مذہبی اور عوامی تنظیموں کی جانب سے خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے جموں نے ایک مقدس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی بے مثال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ 1947میں جموں کے مسلمانوں کی دل دہلا دینے والی نسل کشی دنیا کا سب سے بڑا سانحہ تھا جس میں لاکھوں مسلمان شہید کئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments