اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقے خمرنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب سیکیورٹی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ،جاری بیان میں وزیراعظم نے کامیاب آپریشن میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے اور 3 کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر سلام پیش کرتی ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں سے ہماری جنگ جاری رہے گی،