قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل

اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 4 نومبر 2024 پیر کو منعقد ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس پیر شام 5 بجے کی بجائے سہ پہر 4 بجے منعقد ہو گا ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پیر کو ہونے والے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز پیر شام 5 بجے کی بجائے سہ پہر 4 بجے منعقد ہو گا۔ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی اسپیکر نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 49 کی ذیلی شق 2(بی) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔ اجلاس کے وقت میں تبدیلی سے متعلق معزز ممبران قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔