اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پی آئی اومبشر حسن کا ڈائریکٹر اردو نیوز سروس اے پی پی عبدالجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

اسلام آباد(صباح نیوز)اپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی)اُردو نیوز سروس کے ڈائریکٹر عبد الجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے اپنے تعزیتی پیغام میں اے پی پی اُردونیوزسروس کے ڈائریکٹر عبدالجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں جن کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں وہ عبد الجبارذکریا اور انکے دیگر سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے اللہ تعالی سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔جبکہ وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑایڈووکیٹ نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)کے ڈائریکٹر اُردو نیوز سروس عبدالجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کے روز جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے مرحومہ کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ مرحومہ کا انتقال لواحقین کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔جبکہ وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے بھی ڈائریکٹر اُردو نیوز سروس اے پی پی عبدالجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پی آئی او مبشر حسن نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کاکہنا تھا کہ عبدالجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا،مرحومہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ جبکہ پی آئی او مبشر حسن کاکہنا تھا کہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور پی آئی او نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔