قائمقام صدرسید یوسف رضا گیلانی کااے پی پی اُردو نیوز سروس کے ڈائریکٹر عبد الجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(صباح نیوز)قائمقام صدر مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کا ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان(اے پی پی)اُردو نیوز سروس کے ڈائریکٹر عبد الجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

اپنے تعزیتی بیان میں قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں جن کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے ، غم اور دکھ کی گھڑی میں وہ عبد الجبار ذکریا اور ان کے دیگر سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ قائمقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کے جنت الفردوس میں درجات کو بلند فرمائیں اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائیں ، آمین۔