اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں چار نومبر سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کے دوران 10بینچز کیسز کی سماعت کریں گے ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی سپریم کورٹ آف پاکستان میںزیر التوا مقدمات نمٹانے کے لئے متحرک۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 4نومبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران 4دن،40،40اورایک دن 20کیسز کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس ہفتے کے پانچ روز کل 180کیسز کی سماعت کریں گے۔ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس نے کل 140کیسز کی سماعت کی تھی جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید د منصورعلی شاہ کی سربراہی میں سوموار کے روز 2رکنی بینچ اور ہفتے کے باقی چار دن 3رکنی بینچ روزانہ 5،5کیسز کی سماعت کرے گا۔ سوموار کے روز جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2رکنی بینچ کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ ہفتے کے باقی 4دن جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 3رکنی بینچ کیسز کی سماعت کرے گا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفرید ی نے دو بینچز کے سامنے ہفتے کے پانچ دنوں میں 150،150کیسز سماعت کے لئے مقرر کئے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میںجسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس محمد علی مظہر کی سربرہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل 2،2رکنی بینچ سوموار 4نومبر سے جمعرات 7نومبر تک روزانہ 30،30کیسز کی سماعت کریں گے کہ جبکہ جمعہ 8نومبر کو20،20کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس نے دوبینچز کے سامنے ہفتے کے پانچ روز 100،100کیسز سماعت کے لئے مقرر کئے ہیں۔ جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل 2،2رکنی بینچ سوموار 4نومبر سے جمعہ 8نومبر تک روزانہ 20،20کیسز کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس نے ایک بینچ کے سامنے ہفتے کے 5دنوں میں 48کیسز لگائے ہیں جبکہ ایک بینچ کے سامنے 70کیسز لگائے ہیں جن میں سے سوموار سے جمعرات 15،15کیسز اورجمعہ کے روز 10کیسز شامل ہیں۔چیف جسٹس نے جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل دورکنی بینچ کے سامنے سوموار 4نومبر سے جمعرات7نومبر تک روزانہ 10،10کیسز اور جمعہ8نومبر کو 8کیسزلگائے ہیں۔ جبکہ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز جسٹس سردارطارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کے سامنے سوموار 4نومبر سے جمعرات 7نومبر تک روزانہ 15،15کیسز جبکہ جمعہ 8نومبر کے روز 10کیسز سماعت کے لئے مقررکئے ہیں۔