کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو نیلام،بدنام اورلوٹ لیا ہے پی آئی اے ودیگر ادارے بیچ رہے ہیں ان اداروں کو لوٹنے والے انہی حکمرانوں میں شامل ہیں بدقسمتی سے لوٹنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے دیوالیہ ملک کو مزید لوٹنے ،بھاری سودی قرضے لیے جارہے ہیں بلوچستان ویران وریگستان بن گیا ہے مگر حکمران سب ٹھیک ہے کی رٹ لگانے میں مصروف ہیں کاروبار ،روزگار بند ،بدعنوانی لوٹ مار زوروں پر ،عوام کاکوئی پوچھنے والانہیں ،احتساب وانصاف کے ادارے پر دبائو سب کنٹرول میں رکھ کر تباہی وبربادی ہورہی ہے۔عوامی حقوق سلب کیے جارہے ہیں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹاجارہاہے۔ حکمران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاد اری کا حق اداکر رہے ہیں ۔عوام پریشان لٹیرے مالا مال ہورہے ہیں جماعت اسلامی ان مظالم ،ناانصافی ،لاقانونیت ،آمریت کے خلاف میدان عمل میں ہے بہت جلدعوامی قوت وتائید سے عوام کے حقوق کے حصول ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف بڑی عوامی تحریک شروع کریں گے حقوق کے حصول کیلئے مذاحمت کرکے جائزقانونی آئینی حقوق حاصل کریں گے زیادتیوں ناانصافیوں ظلم وجبر پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجگور ،تربت میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ امریکی غلامی اور ان کے غلاموں کی حکومتوں وآلہ کاروں کی وجہ سے پاکستان اہمسائیہ ممالک کے ملک وعوام کے مفاد میں منصوبے بھی شروع نہیں کر سکتے جو منصوبے پہلے سے ہوچکے ہیں ڈر،غلامی اور بزدلی کی سے ان معاہدوں ہر بھی عمل درآمد نہیںکرواسکتے ایران کیساتھ تجارت ،گیس پائپ لائن معاہدے نہیں کیے جاسکتے،پٹرولیم مصنوعات ودیگر سامان کی تجارت نہیں کیے جاسکتے اوپر امریکی غلامان حکمران جبکہ صوبائی سطح پر سیکورٹی اداروں کو تجارتی اداروں میں تبدیل کرکے بھتہ خوری ،بدعنوانی اور ر شوت کا بازار گر م کیا گیا ہے عوام کے مسائل پر بولنے والاکوئی ہے نہ عوامی مسائل دیانت داری سے حل کرنے والاکوئی ہے ہر طرف لوٹ مار شروع ہے ۔چند راشی آفیسرزوسیکورٹی اداروں کے آلہ کاروبار کے بجائے اور ملک وعوامی کی ترقی کیلئے ساحل اور بارڈرزکی تجارت وکاروبار پر قانونی طریقے سے توجہ وعمل درآمد کروایاجائے تو بلوچستان کیساتھ ملک بھی بہت جلد ترقی کریگا بدقسمتی سے ملک وقوم کا کوئی سوچنے والانہیں سب ذات پیٹ اور مفادات کیلئے کام کررہے ہیں عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ لٹیروں سے نجات مل سکیں جماعت اسلامی بدعنوانی ،موروثیت فرقہ واریت اورلسانیت سے پاک حقیقی دینی جمہوری پارٹی ہے نومنتخب امرائے اضلاع رابطہ عوام اور ممبر سازی پرتوجہ دیں آئندہ چند مہینوں میں بڑی عوامی تحریک کاآغازکریں گے جس میں صوبہ بھر سے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو حقوق کے حصول کیلئے متحرک ومتحد کریں گے تاکہ بلوچستان کے وسائل کی حفاظت ،نوجوان کو روزگار ،عوام کو کاروبار کے جائز مواقع دیکر پریشانی مشکلات اورغربت میں کمی کی جائے