اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جمعہ کو دن گیارہ بجے ہونے والے اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے ۔جاری ایجنڈے کے مطابق وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ انیس سو ستانوے میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایوان میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل دو ہزار چوبیس وزیر داخلہ محسن نقوی پیش کریں گے ۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی کے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہونے پرتوجہ دلا نوٹس پیش کیا جائے گا۔ ایوان میں وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے بینوولنٹ کے تحت مختلف کورسزکی عدم دستیابی پرتوجہ دلا نوٹس بھی پیش ہو گا ۔