محمد یاسین چیف جسٹس آف پاکستان کے سیکرٹری تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے محمد یاسین کو سیکرٹری تعینات کردیا، سیکرٹری محمد یاسین کو21گریڈ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی، محمد یاسین سینئر پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر سپریم کورٹ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کردیا ،

چیف جسٹس نے اہم امورانجام دینے کیلئے اپنا نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا۔ نیا رجسٹراربھی سپریم کورٹ میں جلد تعینات کردیا جائے گا،سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد یاسین کوگریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری تعینات کردیا گیا ،سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔