اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ(
حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار ملک بھرمیں قائم کسی بھی پولنگ اسٹیشن سے کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ اس مرتبہ سپریم کورٹ بارایسوسی کے صدر کاانتخاب صوبہ بلوچستان سے کیا گیا ہے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کی سربراہی سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد احسن بھون کررہے ہیں جبکہ حامد خان گروپ کی سربراہی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سینیٹر حامد خان کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رائوف عطا نے میدان مار لیا ہے۔میاں محمد رائوف عطا 558 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار منیراحمد کاکڑ نے 484 ووٹ حاصل کیے۔اسلام آباد سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رائوف عطا 348ووٹ لیکرجیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار منیراحمد کاکڑ326 ووٹ حاصل کرسکے۔
سپریم کورٹ اسلام آباد سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار میاں محمد رائوف عطا 26 ووٹوں کی برتری سے جیتے۔ سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 681 ووٹ ڈالے گئے۔بنوں سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمد رائوف عطا 21 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیراحمد کاکڑ 10 ووٹ لے سکے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمد رائوف عطا 25 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ 11 ووٹ لے سکے۔ سوات سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمد رائوف عطا 20 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے صدر کے امیدوار منیراحمد کاکڑ 12 ووٹ لے سکے،ملتان سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمد رائوف عطا 125 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ 85 ووٹ لے سکے۔ ملتان سے عاصمہ جہانگیر گروپ کیصدارتی امیدوار میاں محمد رائوف عطا 40 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔
پشاور سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمدرائوف عطا127 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیراحمد کاکڑ 123 ووٹ لے سکے،پشاور سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں محمد رائوف عطا3 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔ حیدرآباد سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمدرائوف عطا 50 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ 34 ووٹ لے سکے،حیدرآباد سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں محمدرائوف عطا 16 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔بہاولپور سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوارمیاں محمد رائوف عطا 54ووٹ حاصل کر کے جیب گئے جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار منیر احمد کاکڑ38ووٹ حاصل کرسکے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ملک بھر سے 4021وکلاء نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ پولنگ کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولنگ کاعمل صبح ساڑھے 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا۔ ZS