کراچی (صباح نیوز)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پروازیں ای کے 603،609،کراچی سے پیکنگ ا یئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 ،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 504،502، کراچی سے لاہور ا یئر بلیو کی پرواز پی اے406منسوخ ہوگئیں۔
دوسری طرف کراچی سے لاہور ا یئر سیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف125، 123،کراچی سے فیصل آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 340،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،کراچی سے سکھر پی آئی اے کی پرواز پی کے 536منسوخ ہوئی۔ کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 308،کراچی سے جدہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 831،کراچی سے ابو ظہبی اتحاد ایئر ویز کی پرواز ای وائی 295 ،کراچی سے شارجہ ایئر عربیہ کی پرواز جی نائم 547 کراچی سے لاہور فلائی جناح پرواز نائن پی 842 ،کراچی سے ریاض جانے والی سعودیہ کی پرواز ایس وی 709،کراچی سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز او وی 516 ،کراچی سے تہران ایران ایئر کی پرواز آئی آر 813 بھی تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔