کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حق دوتحریک میں حقوق کے حصول کیساتھ منشیات کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریں گے بلوچستان نے ونوجوانوں کو منشیات فروشوں نے تباہ وبربادکیے خاندان کے خاندان تباہ وبربادہوئے کسی بھی کام کیلئے اتنی آزادی نہیں جتنی منشیات کے کاروبارکیلئے ہیں بدقسمتی سے منشیات فروشوں کو پولیس ودیگر اداروں کی مدد حاصل ہوتی ہے حکومت اگر نوجوانوں کو روزگار نہیں دے سکتی منشیات سے توبچاکر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرسکتے ہیں حکومت بلوچستان میں منشیات کاخاتمہ ،صحت کی سہولیات عام کرنے ،کھیلوں کی میدان آباد کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں منشیات فروشوں کے خلاف پارلیمان میں بھی آوازبلند کرونگا بلوچستان کی ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے صحت مندسرگرمیاں عام ،منشیات ختم ،منشیات فروشوں کیساتھ تعاون کرنے والوں کو بے نقاب ،اڈوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے ناظم بہادرخان کاکڑ،سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص ہمزازئی کی قیادت میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاوفودنے بلوچستان میں طلباء اورنوجوانوں کے مسائل ،منشیات کی بہتات،منشیات فروشوں کی آزادی،پولیس ودیگر اداروں کی غفلت وکوتاہی کے حوالے سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو بتایا کہ آپ نے بطورممبر اسمبلی ایوان میں منشیات فروشوں کے خلاف قراردادپیش کرکے نوجوانوں اور طلباء کے دل جیت لیے نوجوانوں کے مسائل کو اسمبلی میںا جاگر کرنے اور کھیلوں کی سہولیات کی عدم فراہمی ،کھیلوں کے گرائونڈزنہ ہونے ،منشیات کے اڈوں کے خلاف آپ کی جدوجہد قابل ستائش ہیں ہم نوجوان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،منشیات کی وجہ سے کئی خاندان گھر برباد ہوئے والد یاسرپرست منشیات میں مبتلا ہونے سے خاندان ،گھر ،بچوں کے مستقبل دائو پر لگ جاتے ہیں تعلیمی اداروں میں منشیات پہنچانے والے بھی آزادہیں تعلیمی اداروں میں منشیات پہنچاکر طلباء کو اس کا عادی بنانے والوں کے خلاف فوری ایکشن کی ضرورت ہے یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے سماج دشمن عناصر کے خلاف سب کو بلاتفریق جدوجہد کرنا چاہیے تعلیمی اداروں کے سربراہان وانتظامیہ پر فرض عائد ہوتا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کیلئے زیروٹالرینس پالیسی ہونا چاہیے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بلوچستان کے ہر مسئلے پر پارلیمنٹ میں آوازبلند کرکے بلوچستان کی ترجمانی کا حق اداکیا