فلسطین وکشمیر سمیت دنیابھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے آوازبلندکرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(صباح نیوز)   امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ مدارس وعصری تعلیمی اداروں کے طلباء ،علمائے کرام اورنوجوان جماعت اسلامی کے ممبربن کر مسائل کے حل ،نفاذ اسلام اورحقوق کے حصول کی جدوجہدمیں ہمارا ساتھ دیں جمعیت طلباء عربیہ کی دینی مدارس کے طلباء کے درمیان یکجہتی واتحاد اورطلباء برادری کی خدمت کے حوالے سے نمایاں کارکردگی ہے بلوچستان کے عوام روزگار کاروبار تجارت اور تعلیم وعلاج کیلئے پریشان ہیں بدعنوانی نااہلی اقرباء پروری کرپشن اورکمیشن ،شفافیت کے فقدان کی وجہ سے ہرطر ف مایوسی ،احساس محرومی جنم لے رہی ہے ۔فلسطین کے عوام مسلم حکمرانوں کی بے حسی غفلت امریکی غلامی اور اقتدارکی ہوس کی وجہ سے تباہ ہورہے ہیں فلسطین وکشمیر سمیت دنیابھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے آوازبلندکرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں جمعیت طلباء عربیہ بلوچستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا وفد کی قیادت جمعیت طلباء عربیہ بلوچستان کے منتظم بخت اللہ کاکڑ،جنرل سیکرٹری صلاح الدین صالح نے کیا اس موقع پر مدارس کے طلباء کو درپیش چیلنجز،مسائل اورجمعیت طلباء عربیہ کے اتحاد طلباء مدارس مہم کے حوالے سے گفتگوہوئی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے دینی مدارس اوران کے طلباء کے حقوق کی ہمیشہ حمایت کی ہے اسلامی نظام تعلیم ،اسنادکی مساوی حیثیت اندرون وبیرون ملک اعلیٰ تعلیم اورروزگار کے مواقع ،وفاقی بجٹ میں حصہ ،مدارس کی رجسٹریشن وبنک اکائونٹس میں آسانی ،منفی پروپیگنڈے کی روک تھام کیلئے چلائی جانے والی جمعیت طلباء عربیہ کے اس مہم میں بھی ہم ان کیساتھ ہیں حکومت جمعیت طلباء عربیہ کے مدارس ودینی طلباء کے مسائل کے حل میں ساتھ دیں۔

اس موقع پر جمعیت طلباء عربیہ بلوچستان کے منتظم مولانا بخت اللہ کاکڑ نے کہاکہ مدارس کے مسائل ،اتحاد طلباء ،طلباء برادری کے مسائل پر اسمبلی فلورپر گفتگوکرونگا جمعیت طلباء عربیہ نے مدارس کے طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ان کی فکری ،تعلیمی اور اخلاقی تربیت کا فریضہ انجام دیتی ہے بلکہ درپیش مسائل کے حل اورحقوق کی فراہمی کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے مسلکی اختلافات اورفرقہ وارانہ تعصبات سے بالاترہوکر امت واحدہ کا شعور اوراقامت دین کانصب العین دینا اورعصر حاضر کے چیلنجزسے نبردآزماہونے کیلئے افراد تیار کرنا جمعیت طلباء عربیہ کا بنیاد وصف ہے ۔جماعت اسلامی کی سرپرستی میں ہم نفاذ اسلام ،دینی وعصری تعلیم عام کرنے کی جدوجہد کیساتھ ممبر سازی مہم میں بھی ساتھ دیں گے