کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول ظلم وجبر لاقانونیت ،بدعنوانی کے خلاف ہر فورم پر جدوجہد کرونگا حق دوبلوچستان ،عوام نوجوان حقوق کے حصول ظلم وجبر کے خلاف مذاہمت کیلئے جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کریں سب ناکام ہوئے جماعت اسلامی انشاء اللہ مظلوم عوام کو حقوق دلاکرظلم وجبر لاقانونیت اورانصافی کرنے والوں کو بے نقاب کریگی سیکورٹی فورسز سیکورٹی کے علاوہ سب کچھ کر رہی ہے بدقسمتی سے امن قائم کرنے والے امن کے قیام ،انصاف کی فراہمی کرنے والے انصاف دلانے میں ناکام ،احتساب کرنے والے احتساب کرنے میں ناکام ہیں ان حالات میں عوام کدھر جائیں ۔لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،وسائل کی عدم فراہمی ،بے روزگاری ،بدعنوانی بلوچستان کے بڑے مسائل ہیں۔نوجوانوں کو روزگار ، عوام کو کاروبار،تاجروں کو تجارت کے جمہوری طریقے سے مواقع نہ دینے اورمظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کاجمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی سیاسی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ ،نائب امراء عبدالمتین اخوندزادہ ،زاہداختر بلوچ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز نورالدین غلزئی،صابر صالح پانیزئی ،نومنتخب امیر ضلع کوئٹہ حافظ عبدالنعیم رند،غلام فاروق مہمند نے شرکت کی اس موقع پرحق دو عوام کو تحریک کو منظم کرنے آئندہ لائحہ عمل ،ناانصافی ،بدعنوانی ،حقوق کی عدم فراہم کے حوالے سے تحریک چلانے کیلئے منصوبہ بندی ومشاورت کی گئی ۔شرکاء نے کہاکہ جمہوریت اورعسکریت کی لڑائی میں عوام ،نوجوانوں اورقوم کا نقصان ہورہا ہے۔غلط ،نااہل ،ناکام غیر جمہوری سسٹم اورمفادپرستوں کی وجہ سے بظاہرمفادپرست بدعنوان ٹولہ ہر جگہ کامیاب رہتا ہے۔ بلوچستان وسائل سے مالامال ہیں بدقسمتی سے دیانت دار قیادت نہ ہونے ،بدعنوانی وانصافی کی وجہ سے عوام جائز حقو ق سے بھی محروم ہیں جائز حقوق ،قانونی جدوجہد کرنے اور انصاف مانگنے والوں پر تشدد ،پولیس گردی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں اورعوام کا انصاف وسیکورٹی فراہم کرنے والوں پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے ۔
جماعت اسلامی عوام کی امید ہے انشاء اللہ ہم عوام اور نوجوانوں کی امید وتعاون سے حقوق کے حصول ،ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف جدوجہد میں کامیاب ہوں گے ۔جمہوری آئینی جدوجہد کی راہ میں روٹیں اٹکانے ،رکاوٹیں ڈالنے والوں کا جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے بدقسمتی سے بلوچستان میں جمہوری طریقے سے بھی احتجاج وجدوجہد پرپابندی ہے سب کی کوشش ہے کہ نوجوان جمہوری احتجاج کے بجائے پہاڑوں کی طرف جائیں ۔اربوں خرچ کرنے ،سیکورٹی فورسزکا کاروبارمیں ملوث ہونے کی وجہ سے عوام کو امن میسر نہیں سیاست کوخاندانی کاروبار بنانے کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں جماعت اسلامی نوجوانوں کی امید ،انصاف ،حقوق ،روزگار ،امن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مذاہمتی جدوجہدمیں بہتری ،تیزی اوروسعت لے آئیگی