سردار اختر مینگل سمیت 6افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد (صباح نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت 6افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں سردار اختر مینگل سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،

جس میں دہشت گردی کی دفعہ بھی عائد کی گئی ۔مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، میرجہانزیب مینگل ،اختر نواز نے مسلح ہوکر سکیورٹی سٹاف کو دھکے دیئے ، ملزمان نے زبردستی سینیٹ ہال میں اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔