استنبول(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انقرہ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے میں چارافراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کی حکومت، وزیر داخلہ اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور علاقہ نہیں، ہم ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔