کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ محب وطن ہیں مگر حکمران کرپشن وغفلت کا شکار ہوکر نوجوانوں کوحقوق، روزگار، تعلیم سے محروم رکھ کربدامنی پھیلا رہے ہیںجماعت اسلامی نفازاسلام ،جمہوریت کی بحالی ،آمریت کے خلاف ،حقوق کے حصول،ترقی وخوشحالی کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے حقوق کے حصول ،ظلم وزیادتیوں کے خلاف پارلیمان میں سب سے توانا آوازجماعت اسلامی کا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔بدقسمتی سے آئینی ترامیم ملک وقوم کی فلاح وبہود،ترقی وخوشحالی کی بجائے چند افراد کے مفادات کیلئے کیے جاتے ہیں ۔نفرتوں،احساس محرومی، تعصب دوریاں ختم کرنے کیلئے بلوچستان کو نیک نیتی ودیانت داری سے ترقی دینے، نوجوانوں کوتعلیم وروزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائیں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بہت بڑی سازش کے تحت ملک وقوم کے خلاف آئینی ترامیم کروائے جارہے ہیں عوام کے بجائے چند افراد کو نوازنے ،ذاتی مفادات کیلئے ہونے والے آئینی ترامیم کیلئے پریشر،ممبران کواغواء دھمکانے وغائب کیے جارہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرناہوگا بلوچستان کے عوام کوترقی وخوشحالی کے سفر میں شامل کیا جائے ۔سی پیک سمیت دیگر زخائر وپراجیکٹس کے ثمرات ترقی وخوشحالی ،روزگار محروم بلوچستان کے پریشان حال عوام ونوجوانوں کو دیے جائیں۔ بلوچستان وسائل سے مالامال عوام نوجوان مسائل کے گرداب میں پھنس گیے ہیں حکمرانوں میں اخلاص ونیک دینی اوردیانتی کی کمی ہے جماعت اسلامی نے تنظیم کو وسعت دینے عوام ونوجوانوں کو جماعت اسلامی میںشامل کرنے کیلئے رابطہ عوام مہم شروع کیا ہے جس میں صوبہ بھر سے نوجوان علمائے کرام خواتین وطلباء جماعت اسلامی کی ممبرشپ حاصل کررہے ہیں ۔
بلوچستان کے نوجوان وطلبا ء تعلیم پر توجہ دیں حکومت تعلیم ترقی دینے سکالر شپ دینے کیلئے طلباء اورنوجوانوں کی مدد کریں ۔گڈگورننس کے دعوے ،نوجوانوں کو بیرون ملک بجھوانے کے کیساتھ عملی اقدامات ،بلوچستان بھر میں روزگار وتعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔بلوچستان کو اگر ترقی دینی ہے گو بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے کیساتھ تعلیم کوعام ومعیار ی اور ہر بچے تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں بلوچستان کو خواندہ بناکر ترقی وخوشحالی کی راہ ہموار کیے جاسکتے ہیں جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود بلوچستان کے عوام کی بلاتفریق ہر موقع پر خدمت کی ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فار م اہل بلوچستان کو جائز آئینی معاشی حقوق مل سکتے ہیں بدقسمتی سے عوام ملک وقوم کے بجائے چند افراد کو بچانے ،ترقی دینے قانون سازی کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے