بلوچستان کے عوام کو بے روزگار ،تعلیم وسہولیات سے محروم کرکے مایوس کر دیا گیا،عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں پے درپے بدامنی کے واقعات سیکورٹی فورسزوحکومت اوراداروں کی ناکامی ہے دکی واقعہ نے جانی نقصان کیساتھ کوئلہ کاروباربند کردیا۔بارڈرٹریڈبند،ساحل کاروبار بند ،زراعت بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تباہ ،مصنوعی دہشت گردی پیدا کرکے کوئلہ کاروبار بند بلوچستان میں معاشی دہشت گردی کا ملکر راستہ بند کرنا ہوگا عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ،روزگار ،تجارت وکاروبار غیرمحفوظ ،عوام احتجاج پر چند افراد ملک وملت کے وسائل پر قابض ہر طرف مایوسی افراتفری اورپریشانی ہیں جماعت اسلامی ان اندھیروں ،مایوسیوں میں امید کی کرن ہے مظلوم کیلئے ہرفورم پرآوازاُٹھاتے رہیں گے طاقت ،پولیس گردی سے مظلوم کی آوازدبانا دانشمندی نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے عوام کو بے روزگار ،تعلیم وسہولیات سے محروم کرکے مایوس کر دیا ہے بلوچستان کے نوجوان اہل محب وطن ہیں۔ بلوچستان کے وسائل معدنیات وسی پیک کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے کیلئے عملی وفوری اقدامات کی ضرورت ہے سیندک ریکوڈک ودیگر پراجیکٹس میں ملازمتیں مقامی افراد کو دیے جائیں۔بلوچستان کے عوام کو سفر کی جدید سہولیات موٹر وے ،گرین بسیں وریلوے کی سہولیات فراہم کیے جائیں بلوچستان کے ترقی وخوشحالی منصوبوں روزگار اورترقی سے محروم کرنے والے اقدامات ٹھیک نہیں مقامی اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کو نظراندازکرکے اوروں کو روزگار دینا زیادتی اس عمل سے ردعمل ،احساس محرومی اور نفرت جتم لے رہی ہے بارڈرٹریڈ، ساحل اوروسائل سے محرومی نے بے روزگاری اور غربت میں بدترین اضافہ کر دیا ہے چمن ماشکیل بادینی واشک سمیت دیگر بارڈرزپر مقامی وکاروباری افراد کیلئے آسانی وسہولیات فراہم کیے جائیں ۔امن وامان کے بہانے چیک پوسٹوں کو دوبارہ بنانا،فوجی آپریشن اور ایف سی کو لانے کے بجائے پولیس ولیویزکو فعال کیے جائیں ۔مفت خوری کو دوام ،لاڈلوں کو قومی خزانے سے نوازنے، معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے سے بے روزگاری، مہنگائی،بدعنوانی اور غربت میں اضافہ ہواہے دیانت دار حکمران ہی وسائل عوام پر خرچ اورمسائل سے نجات دلاسکتے ہیں چمن تربت گوادر بارڈرکے سلگتے مسائل حل کیے جائیں #