سمندری طوفان ملٹن نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچا دی ، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی


واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں صدی کے سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن نے ریاست فلوریڈا میں تباہی مچا دی ، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت گر گئے ، طوفان کے باعث 30 لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ اس کے علاوہ کیٹیگری 3 کے طوفان کے ساتھ شدید بارشیں بھی ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے سبب متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، سمندری طوفان ملٹن کی شدت کم ہو کر کیٹیگری ایک میں بدل گئی۔