کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پرفلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم یکجہتی فلسطین منایاگیا کوئٹہ ،جعفرآباد،گوادر،بیلہ ،مستونگ سمیت دیگر بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں ،جلسے منعقد ہوئے مظاہرین نے اسرائیل امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اسرائیل وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو،امریکی صدر جوبائیڈن کے پتلے اور امریکی اسرائیلی پرچم نزرآتش کیے ۔
اس موقع پر کوئٹہ ،جعفرآباد،گوادر،بیلہ ،مستونگ کے احتجاجی تقاریب سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،حافظ نورعلی ،حافظ خالد الرحمان شاہوانی ،مولانا عبدالمالک ،مولانا لیاقت بلوچ ،مولانا محمد امین بگٹی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج 25کروڑعوام کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے حکومتی تعاون سے دن مناناخوش آئندہے فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم حکمرانوں کوبیانات ومذمت سے آگے بڑھنا ہوگا فلسطینی عوام امید بھری نظروں سے پاکستانی حکمران وعوام اور امت مسلمہ کو دیکھ رہی ہے ۔بدقسمتی سے امریکہ اوراسرائیلی سازشوں،مفادپرستی ،اقتدارپرستی نے مسلم حکمرانوں اور مسلم ممالک کے درمیان بے اتفاقی پیدا کر دی ہے بڑے بڑے مسلم ممالک فلسطین کے مسئلے پرمجرمانہ طور پر خاموش ہیں جو لمحہ فکریہ اور قابل مذمت ہے ۔ مسلم ممالک کے عملی اقدامات تو دور کی بات صرف اسرائیل وامریکہ کو دھمکی بھی دیں تو بھی اسرائیل اپنی دہشت گردی سے دور ہوجائیگا دنیا میں اس وقت 57اسلامی مسلم ممالک غلام صرف فلسطین آزاد ہے حماس ،حز ب اللہ نے طالبان کی طرح اسرائیل کو شکست سے دوچار کرنا ہے ۔ایک سال مکمل ہونے کے باوجود حماس وحزب اللہ کے مجاہدین بے سروسامانی کی حالت میں دنیاکی بڑی طاقتوں بڑے اسلحے سے صرف جزبہ جہاد اورشوق شہادت کے جذبے سے لڑرہے ہیں امت مسلمہ کو فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہیے یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ اورالخدمت فائونڈیشن کے ذریعے نقدی امداد میں خصوصی تعاون کرنا چاہیے ۔
اوآئی سی غافل ،اقوام متحدہ امریکی لونڈی اور مسلم ممالک خاموش ہیں ۔صرف مذمتی بیانات سے کچھ نہیں ہوگا فلسطین کی آزادی امت مسلمہ پر قرض ہے قبلہ اول کی آزادی کیلئے سب کو بیدار ومتحد ہوناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیلی درندگی کے ایک سال مکمل ہونے پر یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کرکے حکمرانوں کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرائی الحمداللہ آج پوری قوم نے متحد ہوکر یوم یکجہتی فلسطین منایا پاکستان بھر میں احٹجاج ومظاہرے ہوئے جس سے پوری دنیاکے مسلمانوں کو یکجہتی کااچھاپیغام گیا مسلم حکمرانوں ،سپہ سارلاروں اورامت مسلمہ کو بھی اس جانب توجہ دینا چاہیے۔57اسلامی ممالک دو ارب سے زیادہ آبادی اسلحہ وسائل ایٹم بم مگر بے اتفاقی ،منتشر ہونے اور امریکی غلامی نے طاقت کو ختم کردیا امریکی اور کفری قوتیں مسلمانوں کو متحد نہیں ہونے دے رہا مسلم حکمرانوں کو دبائوومراعات اورحکمرانی میں مدددینے کے وعدے نے مسلم حکمرانوں کو اپنے عوام سے دور کردیا ہے۔ مسلم حکمران امریکی غلامی ڈر ،بزدلی سے نکل جائیں اور اسرائیل وامریکہ کے سامنے ڈٹ جائے دنیا کی سپر طاقت صرف اللہ ہے مسلم حکمران وسپہ سارلار امریکہ کے بجائے اللہ سے ڈرجائے فلسطین کی آزادی سپہ سالاروں کی قیادت میں جہادسے ممکن ہے فلسطین پر سب مسلم حکمران خاموش تماشائی کامنفی کردارادا کررہے ہیں اسی وجہ سے فلسطین کے بعدلبنان اورلبنان کے بعد دیگر مسلم ممالک کو اسرائیل گریٹر اسرائیل پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تباہ وبربادکرنے سے کوئی ہیں روک سکتامسلم حکمران منتشروامریکی غلامی اقتدار کی حوس میں مبتلا جبکہ امریکہ سرپرستی میں اسرائیل گریٹراسرائیلی بن رہا ہے عوام الناس کااسرائیل ،امریکہ اورغلام مسلم حکمرانوں سے نفرت قابل تعریف ہے