کئی محاذوں پر جنگ، اسرائیل کے لیے ایک تشویشناک صورتحال

تل ابیب (صباح نیوز)اسرائیل کی طرف سے کئی محاذوں پر جنگ کے باعث مشکل صورت حال کا سامنا ہے ماہرین کے مطابق پریشان کن صورتحال  طاقت کے دعوے اور بڑھتے ہوئے نقصانات اسرائیلی فوج کے ترجمان کے حالیہ بیانات سے جنگ کی ہولناکی اور اس کے سنگین نتائج کا واضح عکس ملتا ہے۔ گیارہ فوجیوں کی ہلاکت اور ایرانی حملوں کے ذریعے دو فضائی اڈوں کو نشانہ بنانا اسرائیل کے لیے ایک تشویشناک صورتحال ہے۔

اسرائیل کی فوجی طاقت کا دعوی اور فورسز کی تیاری کا اعلان اپنی جگہ، لیکن 7 اکتوبر کے حملے کی برسی کے موقع پر یہ بیانات بتاتے ہیں کہ اسرائیل کو اندرونی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ نیفاتیم اڈے پر ایرانی حملے سے اگرچہ فضائیہ کے طیارے محفوظ رہے، لیکن اس حملے کا ہونا ہی اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔یہ صورتحال خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور ان کے ممکنہ نتائج کی ایک جھلک پیش کرتی ہے، جہاں طاقت کے کھیل میں صرف دعوے ہی نہیں بلکہ حقیقی چیلنجز کا سامنا بھی درپیش ہے۔