اسرائیل کی غزہ کی پٹی میں ایک مسجد اور ایک سکول پر بمباری،29 فلسطینی شہید


غزہ (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں ایک مسجد اور ایک سکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 29 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت  کے سرکاری میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج نے مرکزی گورنری میں اقصی شہدا ہسپتال سے ملحق ابن رشد سکول پر بمباری جس میں سیکڑوں افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف گورنریوں میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 27 گھروں، سکولوں اور نقل مکانی کرنے والے مراکز پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔