حافظ نعیم الرحمن کل اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین کی عوامی تقریب سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اتوار کو غزہ ملین مارچ ملتوی کردیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان جلدکیا جائے گا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن  یوم یکجہتی فلسطین 7 اکتوبر کو 11:30 بجے صبح میلوڈی مارکیٹ میں یکجہتی فلسطین کی بڑی عوامی تقریب سے خطاب کرینگے۔غزہ ملین مارچ کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔