لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 23 افراد شہید


بیروت(صباح نیوز)  لبنان میںاسرائیلی حملوں میں 23 افراد شہید  اور 93 زخمی  ہوگئے ہیں۔
لبنانی کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات جنوبی لبنان اور ملک کی مشرقی علاقوں بشمول وادی بقاع اور بعلبک ھرمان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 23 افراد مارے گئے  اور 93 زخمی ہوئے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق  اتوار کی صبح جنوبی بیروت میں اسرائیلی فضائی حملہ ہوا ہے۔ 12 گھنٹوں کے بعد بھی عمارت کے ملبے سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ان کے مطابق اس عمارت کے نیچے زیرِ زمین تین منزلیں تھیں جو کہ مکمل طور پر ڈھے چکی ہیں۔