کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حق دو بلوچستان مہم کے دوران نوجوانوں علماء کرام اورعوام الناس کا جماعت اسلامی کا ممبر شب حاصل کرکے شمولیت اختیار کرنا خوش آئند ہے جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے عوام کو حقوق دلاسکتی ہے ہر دکھ دردمصیبت پریشانی میں صرف جماعت اسلامی مظلوم پریشان حال عوام کے درمیان موجود ہوتی ہے کسی پارٹی نے یتیموں کی خدمت کی نہ سیلاب آفت زدہ لوگوں کو کوئی ریلیف دیاتعلیمی ادارے بنائے نہ دیانت داری وخدمات کے ریکارڈقائم کیے صرف جماعت اسلامی ہے جوسیاسی پارلیمانی جدوجہد کیساتھ فلاحی سماجی خدمات ،تربیت وتبلیغ اور نوجوانوں کو بے راہ روی بے مقصدیت کی راہ سے لاکر ملک وقوم کی خدمت اوردعوت وتبلیغ کی میدان میں تیار کر رہے ہیں تاکہ معاشرے کا ذمہ دار شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں ۔آمریت ،فرقہ واریت لسانیت اورظلم وجبر کے خلاف جماعت اسلامی کھڑی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ممبر سازی مہم میں ہر فرد کو حصہ لیکر جماعت اسلامی کا ممبر بنناچاہیے امرائے اضلاع رابطہ عوام مہم کے دوران ممبر سازی پرتوجہ دیں لوگوں کے گھروں دفاتر اور پبلک مقامات پہنچ کر جماعت اسلامی کی دعوت دیں جماعت اسلامی کی عملی پارلیمانی سیاسی فلاحی خدمات سے لوگوں کو روشناس کرائیں جماعت اسلامی کے لوگ جس ذمہ داری عہدے پر پہنچی ہے الحمداللہ نہ صرف اپنی ذات بلکہ جماعت اسلامی کاسربھی فخر سے بلند کر دیا ہے جماعت اسلامی کرپشن کمیشن بدعنوانی بدنامی رسوائی سے پاک پارٹی ہے پارٹی پر کسی خاندان وقوم کے لوگ مسلط نہیں جمہوری اسلامی طریقے سے قیادت منتقل ہورہی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنائیگی بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ اورنارواآئی پی پیز معاہدے کے خلاف صرف جماعت اسلامی احتجاج کر رہی ہے جماعت اسلامی صرف عوامی مسائل مشکلات اوراجتماعی پریشانیوں کے حوالے سے احتجاج کر رہی ہے جماعت اسلامی کے مطالبات قائدین کی رہائی،سیٹ جیتنے،حکومت میں حصہ لینے یا جماعت اسلامی کے لیڈر کو عہدے ومراعات وفائدے نہیں ہیں بلکہ عوامی اجتماعی قومی اورجائز مطالبات ہیں ۔جماعت اسلامی کے تمام اضلاع میں رابطہ عوام مہم ،امیر صوبہ ،امرائے اضلاع کا استصواب انتخابات بھی جاری ہے جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عبدالمجید بادینی انشاء اللہ عوام کی خدمات دیانت داری سے کرکے علاقے وجماعت اسلامی کا نام روشن کریں گے اوردیانت داری سے بلاتفریق خدمات کے ریکارڈزبھی قائم کریں گے ۔انشاء اللہ ہمارے ممبران اسمبلی کی خدمات پر اہل بلوچستان فخر کریں گے