مشرق وسطی میں غیر انسانی صورت حال کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے انتونیو گوتریش

اقوام متحدہ(صباح نیوز )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکا اور فرانس کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے نہ صرف اپنے حملوں میں شدت پیدا کی ہے اور دارالحکومت بیروت سمیت پورے ملک میں فضائی حملے کئے ہیں بلکہ جنوبی لبنان میں زمینی فوجی کاروائی بھی شروع کر دی ہے ۔لبنان میں اسرائیلی حملوں سے پیدا ہو نے والی صورتحال پر غور کے
لئے بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تنازع کی شدت اور گہرائی میں اضافہ خطے کے لوگوں کو تیزی سے بدحالی اور زوال کی طرف دھکیل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب اس غیر انسانی صورت حال کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہر ایک کشیدگی مزید کشیدگی کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے عالمی برادری کو خبر دار کیا کہ مشرقی وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے اس کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کی سرحد
پر کئی سالوں سے تنا وجاری ہے، لیکن گزشتہ سال اکتوبر سیاس تنازع کی شدت اور گہرائی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی ڈرامائی طور پر بڑھ گئی ہے۔