اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے وکیل مصطفین کاظمی کو حراست میں لے لیا۔پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو سپریم کورٹ میں تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی ، اسلام آباد پولیس کی جانب سے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے مصطفین کاظمی کو ایف سیون فور سے حراست میں لے کر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حامی وکیل نے بدھ کو سپریم کورٹ میں آرٹیکل تریسٹھ نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سے تلخ کلامی کی تھی ۔۔