یکجہتی غزہ کے پروگراموں بھرپور شرکت کے لئے بلاول بھٹو نے ضلعی و صوبائی تنطیموں دو صوبائی حکومتوں کو خصوصی ہدایت جاری کردیں

اسلام آباد (صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیربخاری نے کہا ہے کہ سات اکتوبر کو  یوم یکجہتی غزہ کے  پروگراموں بھرپور شرکت کے لئے پارٹی چیرمین  بلاول بھٹو زرداری نے ضلعی و صوبائی تنطیموں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومتوں کو خصوصی ہدایت جاری کردیں ہیں صوبہ سندھ اور بلوچستان کے وزرا ء اعلی کو تعاون کے  پیغامات ارسال کردیئے گئے ہیں ۔ پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفد کے ہمراہ  زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی  ۔ بلاول بھٹو زرداری کو حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔

بلاول بھٹو زرداری اورحافظ نعیم الرحمان کے درمیان مشرق وسطی میں قیام امن سمیت خطے کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امراء لیاقت بلوچ اور میاں اسلم، سیکریٹری جنرل امیرالعظیم اور اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللہ رندھاوا شامل تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان، نیرحسین بخاری، نوید قمر اور مرتضی وہاب موجود تھے ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے یوم غزہ پروگراموں میں بھرپور شرکت کااعلان کردیا ہے ۔چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے وزرا اعلی کو تعاون کے  پیغامات سے آگاہ کردیا ۔ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی تنظیمیں جماعت اسلامی کے یوم غزہ پروگراموں میں پھرپور شرکت کریں۔ صوبائی عہدیداران ملک بھر میں جماعت اسلامی کی تنظیموں سے رابطے کریں۔ پیپلز پارٹی کے  عہدیداران  پروگراموں میں شریک ہوں۔