کوئٹہ(صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حقوق دیانت دار مخلص قیاد ت دے سکتی ہے بلوچستان کے جگر گوشے لاپتہ وسائل پر لٹیرے وغیر مسلط ہیں نوجوانوں کو روزگار میسرنہیں ۔گوادرتربت پنجگور اور چمن بارڈرز وگوادرسے حب ساحل کے کاروباروتجارت پر اہل بلوچستان کے بجائے سیکورٹی اداروں وبدعنوان آفیسرزکے بڑے لوگ قابض ہیں ۔ترقی وخوشحالی کے راستے بند ہر طرف مایوسی غربت احساس محرومی ہیں ان حالات میں نوجوانوں کو آئینی جدوجہد بھی نہیں کرنے دیاجارہاپہاڑوں کی طرف جانے کے راستے ہموار کرنے اور منشیات فروشوں کے ذریعے قومی دولت ہڑپ کرنے کی وجہ سے عوام اورنوجوان پریشان ومایوس ہیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ممبر سازی شروع کی ہے نوجوان حقوق کے حصول امن ترقی اورخوشحالی کیلئے جماعت اسلامی کی ممبرشپ حاصل کریں نوجوان جماعت اسلامی کا ممبر بنکر حقوق کے حصول ،ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے جدوجہد کریں عوام اور نوجوانوں نے جماعت اسلامی کے سواسب کو آزمالیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار ،تعلیم وترقی دینے کے بجائے روزگار کو نااہل لاڈلوں سرمایہ داروں پر فروخت کیے جارہے ہیں بلوچستان میں کھیلوں کے گرائونڈزکے بجائے منشیات کے اڈے آباد ہورہے ہیں بدقسمتی سے منشیات کی روک تھام ،کاروباربند کرنے والے ادارے ایرانی مصنوعات کی تجارت سے وابستہ چھوٹے کاروبار افراد کے پیچھے لگی ہوئی ہیں جولمحہ فکریہ ہے سب ملکربلوچستان کوحقو ق ترقی دینے کیلئے جماعت اسلامی کاممبر شپ حاصل کریں